حب،مسافر کوچ الٹنے سے 20 افراد زخمی

حب:کوئٹہ چمن کراچی قومی شاہراہ بیلہ لنگڑو کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی تیز رفتار مسافر بردار کوچ حادثے کا شکار کوچ الٹنے کے نتیجے میں 20سے زائد افراد زخمی ہو گئے اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کے مطابق زخموں میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں جنہیں سول اسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا ہے اور شدید زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دینے کے کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں