ڈیرہ مراد جمالی،فائرنگ سے ایک شخص قتل
ڈیرہ مراد جمالی :نصیر آباد کے علاقے خان کوٹ میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود گوٹھ شاہن خان کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص احسان علی کو قتل کر دیا گیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے آخری اطلاعات آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔
Load/Hide Comments


