یمن میں فوج اور حوثی ملیشیا میں خطرناک جھڑپیں، 36ہلاک جبکہ متعدد کمانڈرز گرفتارکئے، یمنی چیف آف سٹاف

صنعاء :یمن میں البیضا شہر کے مغرب میں ذی ناعم کے محاذ پر مختلف ہتھیاروں سے مسلسل دوسرے روز بھی جھڑپیں جاری رہیں۔ زمینی ذرائع نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں 36 حوثیوں کے ہلاک ہونے اور متعدد کمانڈروں کے قیدی بنا لیے جانے کی تصدیق کی ہے۔اس سے قبل یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب فوجی اتحاد کے طیاروں نے الزاہر کے علاقے میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر مسلسل بم باری کی۔ بعد ازاں حوثی ملیشیا کے ارکان کی جانب سے دراندازی کے نتیجے میں سخت معرکہ ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق زمینی ذرائع نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں 36 حوثیوں کے ہلاک ہونے اور متعدد کمانڈروں کے قیدی بنا لیے جانے کی تصدیق کی۔مزید برآں الحازمیہ اور الصومعہ کے محاذوں پر حوثی ملیشیا کے شدید حملوں کو پسپا کر دیا گیا۔ اس دوران میں حوثی باغیوں کو بھاری جانی و مادی نقصان اٹھانا پڑا۔دوسری جانب یمنی چیف آف اسٹاف جنرل صغیر بن عزیز نے انٹرویو میں کہا کہ البیضا صوبے میں جاری فوجی آپریشن دشمن حوثی ملیشیا کی غنڈہ گردی کا جواب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج مارب صوبہ یمنی عوام کی قوت ارادی کا مظہر ہے۔ مقامی آبادی اور نقل مکانی کرنے والے لاکھوں یمنیوں سے بھرے اس شہر پر گذشتہ چند ماہ کے دوران میں 60 سے زیادہ بیسلٹک میزائل گرے اور درجنوں دھماکا خیز ڈرون بھیجے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں