شہید مولا بخش دشتی نے شعوری و فکری بنیادوں پر بلوچ قومی تحریک کی متعین کرنے میں اولین کردار ادارکیا،نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ شہید مولا بخش دشتی نے شعوری و فکری بنیادوں پر بلوچ قومی تحریک کو متعین کرنے میں اولین کردار ادا کیاان کی سوچ کا محور وسیع و جاندار تھانیشنل پارٹی شہدا کی جماعت ہے اور شہداء کی تحریک قومی امانت ہے اور اس تحریک کی آبیاری خون کے آخری قطرے تک کریں گی آج شہید مولا بخش دشتی کی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنسز منعقد ہونگے۔کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس 12جولائی کو منعقد ہوگی بیان میں کہا گیا کہ شہید مولا بخش دشتی کی دانش اور سیاسی دوراندیشی انکے سخت ترین مخالف بھی کرتے ہیں شہید مولابخش دشتی نے بلوچ قوم کی شعوری سیاسی عمل میں شرکت کو ہی قومی تحریک کی کامیابی کی ضمانت سمجھتے تھے۔قومی وسائل اور سرزمین کی دفاع کو سیاسی عمل و جماعت سے ممکن کیا جاسکتا ہے۔جس کی راہ میں حامل رکاوٹ طاقتور کی طبقاتی طبقاتی تقسیمِ و ناانصافی کی پالیسی ہے جو آپسی رنجشوں و اختلافات کو پروان چڑھانے میں بنیادی کرادر ادا کرتاہے بلوچ قوم کو اندرونی و بیرونی غاصبوں کے خلاف متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگابیان میں کہا گیا کہ شہید مولابخش دشتی سمیت دیگر شہدا کی لہو سے بننے والی تحریک کو منظم کرنا ہی قومی فریضہ و قرض ہے جس کو ادا کرنے کی زمہ داری ہر ذی شعور سیاسی کارکن کی ہے۔نیشنل پارٹی شہید مولابخش دشتی کی برسی کے موقع پر ان کی قومی سیاسی جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جہد مسلسل کے عزم کو جاری رکھنے کو قومی مقصد سے تعبیر کرتے ہوئے جدوجہد کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں