ڈیرہ مراد جمالی،نہر میں نہاتے ہوئے ایئر فورس کا جوان ڈوب کر جاں بحق،6گھنٹے بعد لاش نکال لی گئی

ڈیرہ مراد جمالی: ڈیرہ مراد جمالی پٹ فیڈر کینال میں نہاتے ہوئے پاکستان ایئر فورس کے جوان نصر اللہ گولہ کی لاش 6گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد غوطہ خوروں نے نکال کیا لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا والدین کوغشی کے دورے پڑے نماز جنازہ میں علاقے کے قبائلی عمائدین پاکستان ایئر فورس کے آفیسران سمیت دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ان کو آہوں و سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پٹ فیڈر کینال میں نہاتے ہوے ائیرفورس کے جوان نصراللہ گولہ ڈوب گئے تھے جن کی لاش کو غوطہ خوروں کی مدد سے کئی گھنٹو ں کی جدو جہد کے بعد تلاش کر دیا گیا ائیرفورس کے جوان نصراللہ گولہ کی نماز جنازہ شہید غفار سیال کرکٹ گراونڈ ڈیرہ مراد جمالی میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں پاکستان ائیرفورس کے آفیسران نصیرآباد کے سیاسی وقبائلی رہنماوں میر شوکت علی بنگلزئی سابق کونسلر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی حاجی شیراحمد کھیازئی وڈیرہ عبدالقدیر بنگلزئی ایس ایچ او سٹی طالب حسین لاشاری اسد بنگلزئی اوچ پاور پولیس چوکی کے انچارج غلام سرور گولہ اعجاز احمد بہرانی ائیرفورس کے جوان نصراللہ گولہ کے عزیزواقارب دوست احباب سمیت دیگر سرکاری ملازمین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ان کو آبادئی قبرستان میں آہوں و سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں