قمبرانی روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ٹریکٹر کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قمبرانی روڈ کیچی بیگ کے قریب ٹریکٹر اور رکشے میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور عبدالسلام ولد عبدالحفیظ سکنہ قمبرانی روڈ جاں بحق ہوگیا جس کی نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں