افغان سیکورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 40طالبان ہلاک، متعدد زخمی
کابل:افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں اہم کمانڈر سمیت چالیس طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ قند ھار کے ضلع گارمسیر میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں چودہ جنگجو ہلاک اور دو زخمی ہوے۔ ہلاک ہونے والوں میں نام نہاد طالبان ڈپٹی کمانڈر مولوی ہجرت بھی شامل ہیں۔ افغان فورسز نے صو بہ کیپیسیا میں طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس میں چھ طالبان ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع دلآرام میں ہونے والی جھڑپ میں بیس جنگجو ہلاک جبکہ 35 زخمی ہوے ہیں۔
Load/Hide Comments


