امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام ریاستیں آفت زدہ قرار

واشنگٹن,امریکی ریاست ویومنگ وہ آخری ریاست بن چکی ہے جسے صدر ٹرمپ کی جانب سے آفت زدہ قرار دیا جا چکا ہے۔ اس کے تحت اب ریاستوں کے پاس کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے وفاقی فنڈز بھی موجود ہوں گے۔امریکی ٹی وی کے مطابق ایسا امریکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ تمام ریاستوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہو۔واشنگٹن ڈی سی، پوئرٹو ریکو اور گوام جیسی ریاستوں کو پہلے ہی آفت زدہ قرار دیا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں