مند،پاک ایران بارڈر کی بندش سے پٹرول کی شدید قلت
مند(نامہ نگار) مند،پاک ایران بارڈر کی بندش سے پٹرول کی شدید قلت پیداہوگئی، عوام مشکلات کے شکار، تفصیلات کے مطابق مندتمپ دشت اورنواح میں ایرانی بارڈرکی بندش کے باعث ایرانی پیٹرول کی قلت پیدا ہوگئی ہے جس سے پیٹرول فی لیٹر150سے180 تک فروخت ہونے لگی ہے، جس سے عوام مشکلات شکارہیں اگراسی طرح ایرانی بارڈرمزید بند رہی توپیٹرول کی قلت برقرار رہ کرعید تک قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگاجبکہ دوسری جانب ایرانی بارڈرکی بندش سے ہزاروں افراد بیزوگارہوگئے ہیں جوعیدگزارنے قربانی اوراپنے بچوں کیلئے خریداری سے محروم ہیں،واضح رہے کہ کروناوائرس وباء کی چوتھی لہرکے پیش نظرایرانی سیکورٹی فورسز نے پاک ایران بارڈر بند کردی ہے۔
Load/Hide Comments


