پنجگور، بارشوں کا سلسلہ جاری کچے مکانات اور زرعی فصلات شدید متاثر
پنجگور:پنجگور شہر اور مضافات میں بارشوں کا سلسلہ جاری کچے مکانات اور زرعی فصلات شدید متاثر دریائے رخشان میں سیلابی صورت حال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ریڈالرٹ بھی جاری کردیا شہریوں کو غیر ضروری سفر اور ندی نالوں پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کردیں تفصیلات کے مطابق پنجگور میں چار دنوں سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں سے کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور بارشوں سے جانی نقصانات بھی ہوئے ہیں گزشتہ روز دیوار گر نے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا تھا اور مذید ایک شخص دریائے رخشان میں نہانے کے دوران گہرے کہڈے میں ڈوب کر جان کی بازی ہارگیا اور ساتھی کو بچا لیاگیا مسلسل بارشوں سے شہر کے بیشتر علاقوں میں کچے مکانات اور فصلات کو شدید نقصان پہنچا ہے ضلعی انتظامیہ نے بارشوں کے پیش نظر دریائے رخشان میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس پر محکمہ ایری گیشن نے ریڈ الرٹ جاری کرکے شہریوں کو غیر ضروری سفر اور ندی نالوں اور خصوصاً دریائے رخشان میں تفریح کی غرض سے جانے پر ممانت کردی ہے محکمہ ایریگیشن کے مطابق صورت حال کافی سنگین ہے


