کورونا کے مریضوں کیلئے خوشخبری، اب پاکستان میں ہی وینٹی لیٹرز بنیں گے

اسلام آباد, پاکستان انجینئرنگ کونسل نے مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کی اجازت دے دی،پاکستان انجینئرنگ کونسل کو وینٹی لیٹرز کے 48 ڈیزائن موصول ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ایکسپرٹ کمیٹی نے مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کی منظوری دے دی ہے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی درخواست پر وزیراعظم نے تیز ترین طریقہ کار کی ہدایت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں