نیدرلینڈز،کورونا کا غصہ، عوام نے 5جی ٹیکنالوجی ٹاورزنذر آتش کر دیا
ایمسٹرڈم,نیدرلینڈز میں مشتعل افراد نے محض افواہوں پر فائیو جی ٹیکنالوجی کے ٹیلی کمیونی کیشن ٹاورز کوآگ لگادی۔نیدرلینڈز حکومت کے سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے ادارے کیمطابق گزشتہ دنوں نیدرلینڈز میں افواہیں زیر گردش تھیں کہ فائیو جی ٹیکنالوجی بیماریوں کا باعث بن رہی اور رازداری بھی متاثر ہورہی ہے جس کے بعد فائیو جی ٹاورز کو جلانے اور تخریب کاری سمیت مختلف واقعات رپورٹ ہوئے۔مقامی اخبار نے فائیو جی ٹاورز کی کمپنی کے ڈائریکٹر کے حوالے سے لکھا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایسے چار واقعات ہوئے ہیں، نیدرلینڈز میں ابھی یہ ٹیکنالوجی آزمائشی مرحلے میں ہے، جون میں آغاز کیا جانا ہے۔
Load/Hide Comments