کورونا وائرس کے ٹیسٹ کم کیوں ہو رہے ہیں؟ رپورٹ وزیراعظم کو پیش

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے بہت کم تعداد میں ٹیسٹ ہونے پر رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی۔ذرائع کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)اور محکمہ صحت کی جانب سے رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں بیالوجیکل ماہرین کی عدم دستیابی ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ قرار دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے اور این آئی ایچ ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانے کیلئے متحرک ہیں، ٹیسٹنگ کٹس چاروں صوبوں کے محکمہ صحت کو فراہم کردی گئی ہیں ساتھ ہی پرائیویٹ اور سرکاری لیبارٹریز میں عملے کو خصوصی ٹریننگ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت 16 ہزار یومیہ تک پہنچ چکی ہے اور آئندہ چند دنوں میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت 25 ہزار یومیہ ہوگی مگر عملہ نہ ہونے کی وجہ سے صرف 2 ہزار سے 2200 ٹیسٹ یومیہ ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد روزبروز بڑھتی جا رہی ہے، اب تک متاثرین کی تعداد 5170 سے بڑھ چکی ہے جب کہ اموات کی تعداد 88 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں