کوہلو میں ایف سی کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، ایک اہلکار جاں بحق
کوہلو: کوہلو میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں کوہلو کے علاقے ماوند منجھرا میں ایف سی ونگ کمانڈر کی گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آگئی جس سے ایک نائیک عبدالرحمن جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ سپاہی برکت خان تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے گاڑی میں سوار میں 4 اہلکاروں نے درخت کے کا سہارا لے کر جان بچائی ہے علاقے میں ایف سی اور لیویز فورس امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ کوہلو کوئٹہ قومی شاہراہ میں ٹریفک دوسرے روز بھی بحال نہیں ہوسکی ہے منجھرا،سفید اور ماوند میں سیلابی صورتحال برقرار ہے
Load/Hide Comments


