گھڈ کوچہ، تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 3افراد جاں بحق، ایک زخمی

مستونگ: بلوچستان کے علاقے کھڈکوچہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے سے 3افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کھڈکوچہ کے قریب کوئٹہ سے خضدار جانیوالی تیز رفتار ٹوڈی کار گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3افراد محمد خان، جاوید اختر اور نصیر احمد موقع پر جاں بحق جبکہ محمد عرس زخمی ہوگیا ہے جسے فوری طور پر شہید غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں