حا لیہ با رشوں سے حب ڈیم کے ذخیر ہ آب میں ایک فٹ کا اضا فہ، مجمو عی ذخیر ہ آب 327فٹ تک بلند ہوگیا،
لسبیلہ:حا لیہ با رشوں سے حب ڈیم کے ذخیر ہ آب میں ایک فٹ کا اضا فہ، مجمو عی ذخیر ہ آب 327فٹ تک بلند ہوگیا، مذید بڑھنے کا امکان۔تفصیلا ت کے مطابق حب ڈیم کے کیچمنٹ ایر یا میں مون سون کی با رشیں جا ری ہیں جن کے نتیجے میں بر ساتی پا نی کے ریلو ں کا حب ڈیم میں داخلہ جا ری ہے جس کے باعث حب ڈیم میں سطح آب بلند ہو رہی ہے اس سلسلے میں ایکسین ایر یگیشن حب عبد الجبا ر زہری نے بتا یا کہ بر ساتی پا نی کے ریلوں کے داخل ہو نے کے بعد حب ڈیم کے ذخیر ہ آب میں مذید ایک فٹ کا اضا فہ ہو گیا ہے اس طر ح اب ڈیم میں سطح آب 327فٹ تک بلند ہو گئی ہے حا لیہ با رشوں کے نتیجے میں مجموعی طو ر پر ڈیڑھ فٹ کا اضا فہ ہو چکا ہے
Load/Hide Comments


