ایران میں پانی کی سنگین کمی شدید مظاہرے شروع

تہران (انتخاب نیوز)ایران کے تیل سے مالا مال جنوب مغربی علاقوں میں پانی کی سنگین کمی کے باعث شدید مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ ایران کو اس وقت شدید ترین خشک سالی کا سامنا ہے۔ایران میں گزشتہ رات اچانک شدید مظاہرے شروع ہو گئے، جب تیل کی دولت سے مالا مال جنوبی مغربی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی۔ مقامیی لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ مقامات پر پانی غائب ہی ہو گیا۔ایرانی اور سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل مظاہرین سڑکوں پر ٹائر جلائے اور شاہراہیں بلاک کر دیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ان ویڈیوز کی حقیقی ہونے کے بارے میں تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔اطلاعات ہیں کہ جب احتجاج کا سلسلہ شدید صورت اختیار کر گیا تو سکیورٹی فورسز نے کچھ مقامات پر مظاہرین کو منشتر کرنے کی کوشش بھی کی۔ اس دوران کچھ لوگوں نے فائرنگ کی آوازیں بھی سنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں