جن لوگوں کو امدادی رقم بارے میسج کا جواب نہیں آیا، وہ انتظار کریں،ثانیہ نشتر
اسلام آباد,معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو میسج کا جواب نہیں آیا، وہ انتظار کریں،مشکل وقت میں حکومت آپ کے ساتھ ہے۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ جن افراد کی جانچ پڑتال ہو رہی ہے، وہ دوسرے میسج کا انتظار کریں،میسج کے جواب میں مطلع کیا جائے گا کہ آپ نے کب رقم وصول کرنی ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ میسج کے جواب میں مطلع کیا جائے گا کہ آپ نے کب رقم وصول کرنی ہے؟ یہ امداد بہت ہی مجبور اور دہاڑی دار لوگوں کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، اب تک 17 لاکھ سے زائد افراد احساس پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں۔
Load/Hide Comments