اکادمی ادبیات کے زیر اہتمام پہلا عالمی آن لائن مشاعرہ

اسلام آباد,اکادمی ادبیات پاکستان نے عالمی آن لائن مشاعرہ کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں، رواں ہفتہ میں ویڈیو لنک کے ذریعہ پورے ملک اور دنیا بھرسے پاکستانی زبانوں کے شعرا کلام پیش کریں گے۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیرتعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور قومی تاریخ و ادبی ورثہ شفقت محمود ہونگے۔ یہ بات اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف خشک نے ٹیسٹ ٹراسمیشن پر موجود شعرا اور سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ علمی مشاعرہ کی صدارت افتخارعارف کریں گے۔ تاریخ کا اعلان بعد ازاں کیا جائے گا۔ اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے پاکستان میں اس طرح آن لائن مشاعرہ پہلی بار منعقد کیا جارہا ہے جس میں ویڈیو لنک پر سوسے زائد شعرا اور سامعین شامل ہونگے۔ یہ مشاعرہ اکادمی ادبیات پاکستان کے فیس بک پیج پربھی اسی وقت نشر ہوگا جس کو لاکھوں افراد دیکھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن مشاعرہ صحت مندانہ ادبی سرگرمیاں فروغ پاسکیں۔ وبا کے سبب گھروں میں محدود ادب سے لگا? رکھنے والے احباب دستیاب ٹکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک دوسرے سے رابطہ میں رہیں گے اوراس ماحول میں تنہائی اور نفسیاتی کرب سے نکل کر اجتماعی زندگی اورسماجی روابط سے منسلک ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں