کورونا وبا؛ مزید21 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد ریکارڈ
اسلام آباد: ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2607 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 48 ہزار 816 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2607 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 989,275 ہوگئی ہے جن میں سے 19,163 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 21 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 781 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


