نوکری سے برخاست ڈاکٹر نے ہسپتال پر حملہ کر دیا

لاہور: ضلعی انتظامیہ اور ایم ایس سروسز ہسپتال کی ہسپتال میں غیر قانونی رہائش پذیر ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی، ایم ایس سروسز ہسپتال پر ڈاکٹر حامد بٹ کا حملہ، ڈاکٹر خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور ایم ایس سروسز ہسپتال نے غیرقانونی رہائش پذیر ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ایم ایس سروسز ہسپتال پر ڈاکٹر حامد بٹ نے حملہ کردیا، حامد بٹ کو انتظامیہ 7 ماہ پہلے ہی نوکری سے برخاست کرچکی ہے۔ عدالت نے اے سی کو گھرکا قبضہ چھڑانیکاحکم دیا تھا۔عدالت نے گھر اسسٹنٹ پروفیسر لقمان علی باجوہ کو الاٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔ قبضہ چھڑوانے کیدوران ڈاکٹرحامد بٹ نے ایم ایس پرحملہ کردیا۔ ڈاکٹرحامد بٹ کے حملے میں ایم ایس سروسز محفوظ رہے جبکہ انتظامیہ نے ڈاکٹرحامد بٹ کے خلاف ایف آئی آرکا اندراج کروا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں