قلات،تیز رفتار کار الٹ گئی ،خواتین سمیت 4 افرا د زخمی
قلات :قلات بینچہ لیویز چوکی کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی ایکس مرک گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پُل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد جن میں دو مرد او دو خواتین شامل ہے شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں دو خواتین کی حالت تشویش ناک ہے۔زخمیوں کو بینچہ لیویز موبائل میں ڈی ایچ کیو قلات ریفر کیا گیا۔
Load/Hide Comments


