بلوچستان حکومت جیل کے قیدیوں کی بہتری کیلئے جدید فلاحی نظام لا رہی ہے، ضیاء لانگو
کراچی /کوئٹہ:وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے سینٹرل جیل خانہ کراچی کے دورے موقع پر کہا ہے کہ جیلوں میں قید لوگ ہماری ہی معاشرے کا حصہ ہے اور بلوچستان حکومت صوبہ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی بہتری کے لیے ایسا جدید فلاحی نظام لا رہی ہے جو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے ساتھ قیدیوں کی فلاح و بہتری کا ضامن ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز سینٹرل جیل کراچی کے دورے کے دوران کیا۔اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان عثمان صدیقی،سپریٹنڈنٹ جیل محمد حسن ستؤ، کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان کے جیلوں میں مزید بہترین اصطلاحات لانے کے لئے خود مختلف جیلوں کا جائزہ لے رہا ہوں اور ضرورتوں کے مطابق اصلاحات کے لیے اپنی تجاویز وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کو پیش کروں گا وزیر داخلہ نے جیل کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے آرٹ گیلری،خواتین بارک،قیدی بچوں کے بارک،کنٹرول روم،کیچن، جیل ہسپتال، اقرا اسکول سنٹرل جیل کراچی، نئے بلاک اور قیدیوں کی خوراک کا معائنہ کیا۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے وزیر داخلہ بلوچستان کو جیل کے مختلف بلاکوں،قیدیوں اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر داخلہ نے بریفنگ میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیل دورے کا مقصد جیلوں میں بہتری لانا اور قیدیوں کی سہولیات کا جائزہ لینا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے جیلوں میں عملے کی کمی کو پورا کرنا اور ضروریات کے مطابق سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں خاص طور پر جیل عملے کو بہتر تربیت دینے اور قیدیوں کو بہتر شہری بنانے کے لئے ان کی اصلاح کی خاطر کوئی کمی نہیں چھوڑی جائے گی وزیر داخلہ نے سینٹرل جیل کراچی میں صفائی،کھانے پینے کی اشیا،آرٹ گیلری، اور دیگر امور چیزوں پر جیل سپرنٹینڈنٹ کی خدمات کو سراہا اور آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان کو بلوچستان کی جیلوں میں مزید بہترین اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت بلوچستان قیدیوں کی جیلوں میں ہرممکن سہولیات کا خیال رکھ رہی ہیں جیلوں میں قیدیوں کیلئے اصلاح کا مرکز اور دینی و دنیاوی تعلیم کے ساتھ کردار سازی پر توجہ دی جائے گی۔


