ایران میں کرونا کے مہلوکین کی قبرستان کی بجائے گڑھا کھود کر تدفین

تہران:ایران میں کرونا وائرس کے نتیجے میں مرنے والے ایرانیوں کو ان کے لواحقین گھروں کے قریب گڑھے کھود کردفن کررہے ہیں جب کہ ان کی تدفین اور آخری رسومات میں کوئی دوسرا شخص شرکت نہیں کررہا۔عرب ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایران میں کرونا وائرس کے نتیجے میں فوت ہونے والے ایک شخص کی لاش اس کے گھر کے احاطے سے 20 میٹر دور ایک گڑھا کھود کر دفن کی جا رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقعے پرکوئی سرکاری عہدیدار نہیں اور نہ ہی تدفین میں دوسرے لوگ شریک ہیں۔ فوٹیج میں متوفیٰ کی ایک قریبی رشتہ دار کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر میت کے قریبی رشتہ داروں کو آخری رسومات میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔ حیران کن بات یہ ہے کہ کرونا وائرس کے نتیجے میں فوت ہونے والے شخص کو قبرستان میں دفن نہیں کیا گیا بلکہ اسے گھر کے قریب ایک گھڑا کھود کر اس میں ڈال دیا گیا۔.

اپنا تبصرہ بھیجیں