ٹھل، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق دو زخمی
ٹھل: ٹھل کے قریب تیز رفتار ٹرک الٹنے سے ٹھل کا رہائشی نوجوان جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے قریب روجھان مزاری کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث ٹرک الٹنے سے ٹھل کا رہائشی نوجوان امجد سومرو فوت جبکہ دو افراد کے زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کوطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فوت ہونے والے نوجوان کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
Load/Hide Comments


