ڈیرہ اسماعیل خان، فورسز کا کلاچی میں آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک : ، آئی ایس پی آرکے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ، فورسز کا کلاچی میں آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں نائیک یاسر خان نے جامِ شہادت نوش کیا، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ائی ایس پی ار کا کہنا ہے کہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں