کیچ، کورونا وائرس کا وار جاری،تحصیل تمپ سے 7افراد جان کی بازی ہار گئے
تمپ (نامہ نگار) کرونا کے وار جاری،تحصیل تمپ کی مختلف علاقوں ملانٹ، گومازی، دازن، نذرآباد، کوہاڑ، ملک آباد سے 7، افراد جان بحق،تفصیلات کے مطابق تحصیل تمپ کے مختلف علاقوں کے ذرائع کے مطابق تمپ کے مختلف علاقوں سے کرونا کی وار جاری،سات افراد ہلاک،مذکورہ مریضوں میں سے ملانٹ کی تین،گومازی،کوہاڑ،ملک آباد اور دازن سے ایک ایک مریض شامل ہیں،مریضوں میں شوگر، فالج، دمہ، شدید بخار، سردرد، جسم درداور مختلف علامات ظاہر تھے،اسپتالوں میں سہولیات کی عدم دستیابی سے مریض شدید مشکلات کے شکار ہیں جبکہ اسپتال میں وینٹی لیٹر،آکسیجن اور شعبہ ایمرجنسی بھی نہیں ہے، دوسری طرف کیسکو کی جانب سے بجلی کی بندش نے عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے۔
Load/Hide Comments


