آئمہ بیگ اور شہباز شِگری کی منگنی ہوگئی

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اداکار و ماڈل شہباز شِگری سے منگنی کرلی۔
آئمہ اور شہباز کی منگنی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ نے سرخ اور سبز رنگ کی ساڑھی زیب تن کررکھی ہے۔
دونوں کی منگنی پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے اور جوڑے کی آنے والی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل رواں سال مارچ میں گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں انہوں نے انگوٹھی پہن رکھی تھی، ساتھ ہی آئمہ نے شہباز شگری کو انگوٹھی اور دِل والے ایموجی کے ساتھ پوسٹ میں ٹیگ کیا تھا۔
دوسری جانب رواں ماہ کے آغاز پر ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں دونوں نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ اس سال کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں