عالمی بینک نے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی شرح نمو 1.3فی صد رہنے کا خدشہ ہے، کورونا وائرس پاکستان کی بجٹ کا خسارہ 8.7سے 9.5تک پہنچ سکتا ہے۔ عالمی رپورٹ نے پاکستان کیلئے خطرہ کا گھنٹا بجا دیا ہے۔ عالمی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پاکستان کے معیشت میں قرضوں کا حجم بڑھ سکتا ہے۔ روان سال پاکستان کی معیشت کی ایک فیصد بڑھنے کا امید ہے، رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کوروناوائرس پاکستان کی معیشت کیلئے ایک بہت بڑا خطرہ ہے کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے باہر سے قرضوں کی ادائیگوں کا حجم بڑھ سکتاہے جبکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا حجم کم ہو سکتا ہے۔ عالمی بینک کے رپورٹ کے مطابق پاکستان کیلئے چین سعودی عرب اور یو ای اے کی قرض کی ادائگیوں میں سخت مشکلات کا سامنا کر سکتا ہے۔
Load/Hide Comments