بیلہ، عوامی مشکلات کے اذالے کیلئے کھلی کچہری کا اہتمام

بیلہ:نادرا آفس میں عوامی شکایات کے ازالے کیلئے کھلی کچہری کا اہتمام زونل انچارج آواران ندیم حیدر چنا اور سینٹر انچارج شکیل احمد ہاشمی نے عوامی مسائل سنے اور آرا لیں اس موقع پر زونل انچارج آواران ندیم حیدر چنا نے کہا کہ ہم عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے عوامی شکایات اور ان کیلئے ازالے ہر ممکن کوشش جاری ہے ہم چاہتے ہیں کہ نادرا سینٹر میں کسی کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے سوشل میڈیا واٹس اپ اور فیس بک کے ذریعے عمل درآمد کا پروگرام شروع کرنا بھی متوقع ہے نادرا سینٹر بیلا کے انچارج شکیل احمد ہاشمی نے کہا کہ ہم بہتر خدمات اور سہولیات کی فراہمی اور اپنے محکمانہ فرائض کی بخوبی ادائیگی کیلئے کوشاں ہیں بیلا سینٹر کا جملہ اسٹاف بھی اپنے فرائض اور ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں