بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ
لاہور : پیپکو نے لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری سمیت پیپکو کے انتظامی امور میں مداخلت کرنے والی واپڈا افسران، ملازمین اور انجینئرز سمیت دیگر ایسوسی ایشنوں کے عہدیداروں کا ایچ آر ڈیٹا طلب کرلیا ہے اس سلسلے میں پیپکو نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔ پیپکو ذرائع کے مطابق مراسلے میں ایسوسی ایشنوں کے عہدیداروں کی ملازمت کا ریکارڈ، ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن سے متعلق قوانین اور قواعدو ضوابط، ایسوسی ایشنوں کی رجسٹریشن کی اجازت دینے والے افسران کے بارے میں تفصیلات سمیت دیگر معلومات طلب کرلی ہیں۔ جس کا مقصد ایسوسی ایشنوں کے ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لانا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کو مزید تیز کرنا بتائی جاتی ہے۔
Load/Hide Comments


