کرونا،عالمی بنک کاپاکستان کیلئے اضافی رقم فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے عالمی بنک نے پاکستان کے لیے اضافی رقم فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق ایک ارب ڈالر کی اضافی رقم فراہم کرنے کیلئے عالمی بنک نے کام کرنا شروع کر دیا،عالمی بنک کی جانب سے یہ رقم صحت، ماحولیات، فوڈ سیکیورٹی کے شعبے میں خرچ کی جائے گی۔اعلامیہ کے مطابق عالمی بنک کی جانب سے بیس کروڑ ڈالر کی پہلے منظوری دی جا چکی ہے،پندرہ کروڑ ڈالر سے میڈیکل آلات خریدنے کیلئے استعمال کیے جائیں۔اعلامیہ کے مطابق پانچ کروڑ ڈالر احساس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں