پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر اوّل دست کا کردارادا کررہی ہے ،ایس پی خضدار

خضدار (نامہ نگار) ایس پی خضدار ارباب امجد کاسی نے کہاہے کہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر اوّل دست کا کردارادا کررہی ہے۔خضدا رمیں پولیس چاک و چوبند اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپورا نداز میں کمر کس لی ہے، چور ڈاکو رہزن اور قاتلوں کو خضدار میں جائے پناہ ہی نہیں مل رہی ہے،حالیہ دنوں میں خضدار پولیس نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہے، بوری بند لاش میں ملوث قاتلوں کا چند گھنٹوں کے اندر گرفت میں آنا،وڈھ میں تفریح کے لئے آنے والے افراد کے مسروقہ موٹر سائیکلز کی برآمدگی، بھتہ خوری میں ملوث کارندوں کی گرفتاری خضدار پولیس کی بھادری اور کار کردگی کی اعلیٰ مثال اور بین ثبوت ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے آفس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل ان سے خضدار پریس کلب کے صدر منیر نور گرگناڑی سماجی شخصیات نذیراحمد نتھوانی بابا شفیق احمد چنال نے ملاقات کی۔ اور عمومی طور ر شہر کے مسائل و خاص کر امن و امان کے حوالے سے گفتگو کی۔ خضدار کے پولیس سربراہ ارباب امجد کاسی کا کہنا تھا کہ جب سے میں نے خضدار میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے اسی روزِ اوّل سے خضدار میں عوام کو پر سکون زندگی گزار نے اور پرسکون انداز میں کاروبار کرنے کے مواقع تلاش کرنے اور اسے دیر پابنانے کے لئے جدوجہد کررہاہوں میں اور میری ٹیم کی یہ کوشش رہی ہے کہ اے ایریاز قومی شاہراہ پر امن و امان کے حوالے سے عوام کا جتنا اعتماد بحال کرسکتے ہیں وہ کرلیں اس کے لئے ہم نے دن رات محنت کی ہے میں اپنے پولیس جوانوں کے شانہ بشانہ گشت پر نکلا ہوں چوک و چوراہوں پر جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی ہے مشکوک افراد کو پرکھا ہے اور چند مہینوں کی مختصر مدت میں امن بحال کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز بوری بند لاش کے محرکات جاننے اور ملوث کرداروں تک پہنچنے کے لئے ہمیں صرف چندگھنٹے ہی درکار ر ہے اور ان تک پہنچ کر اس قتل کا ڈراپ سین کرانے میں کامیاب ہوئے خاتون سمیت دو افراد گرفتار ہوچکے ہیں مذید گرفتاری عمل میں لائی جائیگی۔ اسی طرح تفریح کے لئے خضدار آنے والے افراد سے وڈھ میں موٹر سائیکلز چھینے گئے تھے جن کا گھیرا تنگ کرنے میں کامیاب ہوئے اور وہ موٹر سائیکلز بھی چوبیس گھنٹوں میں مل گئے۔ اسی طرح خضدار میں دکان گلی محلوں میں رہزنی کرنے والے افراد کو پہلے ہی ہم نے گرفتار کرلیا تھا۔ منیشات کا قلع قمع کرنے کے لئے بھی ایک نئے عزم کے ساتھ جدوجہد کررہے ہیں اس میں بھی ہمیں کامیابی مل جائیگی۔ایس پی خضدار ارباب امجد کاسی کا کہنا تھاکہ دیانتداری اور ایمانداری کے ساتھ اگر کام کیا جائے تو کامیابی ملنا کوئی محال نہیں ہے بلکہ آپ فوری طور پر نتیجہ اخذ کرسکتے ہیں ہم نے کوشش کی جدوجہد کے ساتھ آگے بڑھے تو ہمیں کامیابی مل گئی آج خضدا رمیں جرائم پیشہ افراد کے لئے خضدار پولیس ایک خوف کی علامت بن چکی ہے جرائم پیشہ افراد گرفت میں آرہے ہیں یا شہر چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں تاہم انہیں کہیں بھی جائے پناہ نہیں ملے گی اور وہ ضرورقانون کے کٹھرے میں آجائیں گے اور اس ضلع میں امن و امان کو اسی طرح مذیدوسعت ملیگا اور یہ یہاں کے عوام کاروباری حضرات و عام طبقات کے لئے دیر پا خوشخبری ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں