سول اسپتال میں طبی عملہ پر تشدد کار سرکار میں مداخلت ہے، بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن
بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی سیشن BMTA لیبرروم سول اسپتال میں ڈیوٹی پر مامور لیڈی ڈاکٹروں اوراسٹاف پرتشدد کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔نااہل حکومت اور نااہل ھیلت انتظامیہ کی وجہ سے ڈاکٹروں پر تشدد کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں تعجب اور حیرت کی بات تو یہ ہے کہ کسی بھی سرکاری شعبے میں تشدد کا اس طرح کا عمل کار سرکار میں مداخلت تصور کیا جاتا ہے اس ضمن میں ESSENTIAL سروسز ایکٹ کا بل اسمبلی سے پاس ہونے کے باوجود اس کا اطلاق نہ ہونا نااہل حکومت اور نا اہل ھیلت انتظامیہ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔ ایسے موقع پر جب ھیلت پروفیشنلز کرونا کے وبا وجہ سے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں اور اپنی جانوں پر کھیل کر خدمات انجام دے رہے ہیں اور تمام دنیا انکو سلامی دے رہی ہے لیکن بدقسمت صوبے میں ناقص ھیلت پالیسیاں اور نااہل انتظامیہ کی وجہ سے آئے دن ڈاکٹروں پر تشدد ایک معمول ہے اس ضمن میں بی ایم ٹی اے نااہل حکومت اور نا اہل ھیلت نتظامیہ کو خبردار کرتی ہے کہ اگر واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار نہیں کیا گیا اور ان واقعات کے حوالے سے کوئی جامہ حکمت عملی اختیار نہیں کی گئی تو بی ایم ٹی اے BMTA ہسپتالوں میں تمام سروسز جس میں ایمرجنسی سرو سز بھی شامل ہوگی کی بندش کا اعلان کرے گی۔


