کیسکو مکران انتظامیہ جان بوجھ کر حالات خراب کر رہے ہیں، وائس چئیرمین بلوچستان بار کونسل

بلوچستان بار کونسل کے وائس چیرمین قاسم علی گاجزئی کے آئینی درخواست پر بلوچستان ہائیکورٹ نے چیف ایگزیکٹو کیسکو اور چیف آفیسر کیسکو مکران ایکسئن مکران کو سوموار 2 اگست عدالت میں طلب کیا ہے واضع رہے کہ بلوچستان بار کونسل کے وائس چیرمین قاسم علی گاجزئی نے بلوچستان ہائیکورٹ میں آئینی درخواست میں اپنا موقف رکھا ہے کہ مکران کو ایران سے 130 میگا واٹ بجلی ملتا ہے لیکن کیسکو مکران آفیسر نے وہاں کے لوگوں کی جینا اجیرن بنا دیا ہے تربت کیچ میں اس وقت کرونہ کے کیسسز کی وجہ سے ھنگامی صورت حال ہے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی ہے بجلی کے طویل لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کے کمی کے خلاف وہاں کے سیاسی جماعتیں خواتین بچے احتجاج پر ہیں لیکن کیسکو مکران انتظامیہ جان بوجھ کر حالات خراب کر رہے ہیں درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کرونہ کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے اسپتالوں میں داخل مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ اموات ہورہے ہیں جسکی تمام تر ذمہ داری انچارچ کیسکو مکران ہے جس پر ہائیکورٹ کے جحج جسٹس اعجاز سواتی نے نوٹس جاری کرکے ان کو از خود پیش ہونے کا حکم دیا درخواست گزار قاسم گاجیزی ایڈوکٹ کی جانب سے کیس کی پیروی سپریم کورٹ کے وکلاء سلیم لاشاری راحب بلیدی محراب خان گچکی اور وسیم نسیم نے کی

اپنا تبصرہ بھیجیں