پاکستان چاہتا ہے افغان میڈیا سے اشتراک ہو، فرخ حبیب

اسلام آباد :وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے افغان میڈیا سے اشتراک ہو، ٹریننگز ہوں۔پاک افغان میڈیا کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ میڈیا عالمی سطح پر اپنے ملک کی ساکھ بناسکتا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے انخلا کے بعد ایسی حکومت افغانستان میں قائم ہو، جو پُرامن ہو، پاکستان افغانستان اپنی ہزاروں سال پرانی تاریخ نہیں بھول سکتے۔اُنہوں نے کہا کہ ملاقاتوں سے ایک دوسرے کو سمجھنے کو موقع ملے، پاکستان نے افغانوں کے علاج کے لیے دروازے کھلے رکھے ہیں۔

وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا افغانستان میں سب مل کر مسئلے کا حل نکالیں۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وسطی ایشیا سے تجارت سے افغانستان کو بیش بہا فائدہ ہوگا، افغان میڈیا پاکستان سے متعلق مثبت پہلو دکھائے، اب امن کو موقع دینا چاہیے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی افغانستان میں جنگ کے انگارے آئے، ہم نے قربانیاں دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں