سی پیک اور گوادر بندرگاہ سے بلوچستان کی قسمت بدل جائیگی، صادق سنجرانی
اسلام آباد/کوئٹہ:چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں اور گوادر بندرگاہ سے صوبہ بلوچستان کی قسمت بدلے گی ترقیاتی منصوبوں سے بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار میسر آئے گا، بلوچستان میں کورونا کی صورتحال سنگین ہو رہی ہے، کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگاتفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری اور گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے پارلیمنٹ ہاس میں ملاقات کی جس میں صوبہ بلوچستان سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز رکھنے اور صوبہ کا مثبت امیج اجاگر کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں سے بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار میسر آئے گا، بلوچستان میں کورونا کی صورتحال سنگین ہو رہی ہے، کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کورونا وبا کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھانے اور وبا کے خلاف عوام کیلئے آگاہی مہم چلانے پر زور دیا۔


