ترک صدر طیب ایردوآن کا وزیر داخلہ کا استعفی منظور کرنے سے انکار

انقرہ،ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ملکی وزیر داخلہ سلیمان سوئلو کا استعفی نا منظور کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ کی طرف سے ملک کے 31 شہروں میں مناسب وقت دیے بغیر کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا جس کے باعث لوگوں کو تیاری اور خریداری وغیرہ کرنے کے لیے محض دو گھنٹوں کا وقت ملا تھا۔ اسی سبب سپر مارکیٹس میں افراتفری کے ماحول میں خریداری وغیرہ کی گئی۔ جن شہروں میں یہ کرفیو نافذ کیا گیا تھا ان میں دارالحکومت انقرہ اور استنبول بھی شامل ہیں۔ وزیر داخلہ نے یہ کہتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا کہ وہ اس کرفیو کے فیصلے اور اس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں