ویمن ٹی ٹونٹی لیگ کا انعقاد کرانا جام کمال کا تاریخی اقدام ہے، بشریٰ رند
کوئٹہ:پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہاہے کہ کوئٹہ میں پہلی بار ویمن ٹی ٹونٹی لیگ کا انعقاد وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا تاریخی اقدام ہے جس سے نہ صرف ملک بلکہ عالمی سطح پر ایک اچھا پیغام جائے گا بلوچستان پسماندہ صوبہ نہیں اور نہ ہی یہاں امن و امان کا کوئی مسئلہ ہے آج عزت اور پردے میں جسطرح ملک بھر کی خواتین کھیل رہی ہیں اس میں کوئی قباحت نہیں ہے اگر ہمیں اپنے معاشرے کو ٓاگے لے جانا ہے تو اپنی بچیوں پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں ٓاگے لانا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوب سٹیڈیم کے دورے کے موقع پر کیاانہوں نے کہا کہ تعلیم کیساتھ ساتھ بچیوں کیلئے غیر نصابی اور خصوصا کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بہت ضروری ہیں کیونکہ یہ ذہنی نشوونما کیلئے بہت ضروری ہیں اس طرح کی مثبت سرگرمیاں جاری رہنی چایئے لڑکوں کیلئے تو بہت کچھ ہوتا رہا ھے لیکن لڑکیوں کیلئے کچھ نہیں ہوا ویمن امپاورمنٹ کی بات تو سب کرتے ہیں لیکن اس پر عملدرٓامد وزیراعلی جام کمال کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت نے کیا جو ہمارے لیئے ایک اعزاز کی بات ھے اس ایونٹ کا مثبت پیغام پوری دنیا میں جائے گا اور ہم پر جو دھبہ لگا ہوا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے کچھ نہیں ہوسکتا ٓاج ملک بھر سے بچیوں نے ٓاکر دکھا دیا کہ انتہائی پرامن ماحول میں کرکٹ کھیل رہی ہیں انکا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس مقامی بچیوں کو اپنی صلاحتیں نکھارنے کیلئے اچھا فورم فراہم کرتے ہیں میں نے ہمیشہ ہر فورم پر بات کی ھے کہ بلوچستان کے بچے اور بچیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہین اور وہ کسی سے کم نہیں ہیں لہذا اسطرح کی سرگرمیاں تواتر کیساتھ ہونی چایئے تاکہ ہمارے کھلاڑی بھی قومی ٹیم میں شامل ہوسکیں۔


