میڈیا ہاؤسز کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور، میڈیا ہاؤسز کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راحت افزا کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیاہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی۔غیر یقینی صورتحال اور کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت شدید نقصان میں ہے۔ موجودہ بحران سے میڈیا انڈسٹری بھی شدید مالی بحران کا شکار ہے۔جس کی بڑی وجہ حکومت کی ناکام حکمت عملی ہے۔ حکومت پہلے دن سے ہی ملکی معیشعت کے لیے کورونا وائرس ثابت ہوئی ہے۔معاشی بحران کے باعث ہزاروں میڈیا ورکرز بے روزگار ہوچکے ہیں۔کئی میڈیا ہاسز بند ہونے کے قریب ہیں۔ جس سے ہزاروں ورکرز بے روزگار ہونے کا اندیشہ ہے۔میڈیا ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔حکومت مشکل کی اس گھڑی میں میڈیا کی بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ میڈیا ہاسز کو بلاسود قرض فراہم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں