بارڈر بندش، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف 17اگست کو بلوچستان بھر سے تاریخی موٹر سائیکل ریلی نکالی جائیگی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں بارڈر کی بندش منشیات کی تباہ کاری اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف بلوچستان بھر میں 17اگست کو تاریخی موٹرسائیکل ریلی نکالی جائیگی اور ڈپٹی کمشنرز کو یاداشت پیش کی جائیگی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں زیادہ تر لوگوں کا زریعہ معاش بارڈر سے منسلک ہے اور بارڈر کی بندش کے سبب لوگ نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں منشیات نے نوجوان نسل کو تباہی کے دھانے پر لاکر کھڑا کر دیا ہے بلوچستان میں روز بہ روز منشیات کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے جس میں بہت بڑے سماج دشمن عناصر ملوث ہے جس سے زیادہ تر نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے اور بلوچستان بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے اس شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے بی این پی (عوامی) اپنے عوام کو کسی بھی صورت اس کٹھن وقت میں تنہا نہیں چھوڑیگی بلکہ اپنے عوام کے شانہ بشانہ ان کے ساتھ کھڑی رئیگی بی این پی (عوامی) نے ہمیشہ اپنے عوام کی ترجمانی کی ہے اور کرتی رئیگی اس وقت بارڈر کی بندش،منشیات کے پھیلاؤ اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جیسے ظلم و زیادتیوں کیخلاف بی این پی (عوامی) کے زیر اہتمام 17اگست کو بلوچستان بھر مین احتجاجی موٹر سائیکل ریلیاں نکالی جائیگی احتجاجی ریلیوں کے حوالے سے بی این پی (عوامی) کے تمام زونز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 17اگست کی احتجاجی ریلیوں کی تیاریاں شروع کر دیں اور 17اگست کو بھر پور انداز میں احتجاجی موٹرسائیکل ریلیاں نکال کر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو ویادداشت پیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں