پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام پر مہنگائی کا طوفان برپا ہوگا، شازیہ مری

کراچی : مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ نااہل نیازی حکومت نے مہنگائی سے ماری عوام پر رواں ماہ جولائی میں دوسری مرتبہ پیٹرول بم گرادیا، جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عالمی اقائوں کی ڈکٹیشن پر چل رہی ہے اس لیئے حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔ انہوں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 1.71 روپیہ اضافے کے عوام دشمن فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام پر مہنگائی کا طوفان برپا ہوگا اور انکی پریشانیاں بڑھے گئیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی غلط اور عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے عوام ان سے بیزار ہوچکی ہے اور بتایا کہ تازہ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق چینی کی قیمت میں بھی 1 روپے 55 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا اور چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ حکومتی دعوؤں کی ناکامی کو ظاہر کرتے ہیں ۔شازیہ مری نے کہا کہ نیازی سلطننت بدترین مہنگائی کرکے لوگوں سے جینے کا حق چھین رہی ہے، حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پیٹرول، چینی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو واپس لیکر عوام کو رلیف دے،

اپنا تبصرہ بھیجیں