آئل ٹینکرز کا پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج، بلوچستان بھر کو تیل کی سپلائی بند

کوئٹہ (انتخاب نیوز)آئل ٹینکرز کا پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج، بلوچستان بھر کو تیل کی سپلائی بند کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسویسی ایشن کا لسبیلہ موٹروے پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج کرکے بلوچستان بھر کو تیل کی سپلائی بند کر دی ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور تیل کی کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ اوتھل کے مقام پر آئل ٹینکرز کھڑے کرکے بلوچستان بھر کے لئے تیل کے سپلائی بندی کردی۔ آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین میر شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب ہمارے ڈرائیور پر تشدد کیا گیا ہے موٹر پولیس حاد ثے کے بعد پیش آنے والے مسئلہ کو حل نہیں کررہا ہے موٹر وے پولیس کے رویے کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ ہمارے ڈرائیورز کو بلا جواز تنگ کیا جاتا ہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ایسے ہتکھنڈوں پر مزید خاموش نہیں رہیں گے۔ جب تک پولیس اس معاملے کو حل نہیں کرتا اور موٹروے پولیس ہمارے ڈرائیورز کے ساتھ اپنا رویہ درست نہیں کرتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں