نصیرآباد، مظاہرین پر طاقت کا استعمال سنگین جرم ہے۔ ملک سکندر ایڈووکیٹ

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے نصیر آباد میں پانی بحران کے خلاف سراپا احتجاج مظاہرین پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جام کمال کی کرپٹ سرکار پرامن مظاہرہ کرنے کا آئینی حق چھین کر بزور بازو آمریت مسلط کرنے کے درپے ہیں، طویل لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے مظاہرین پر طاقت کا استعمال سنگین جرم ہے۔ہم طاقت کے اس وحشیانہ استعمال کی تحقیقات اور مجرموں کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ نصیر آباد میں پانی بحران کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے مظاہرین پر طاقت کا استعمال سنگین جرم ہے۔جام کرپٹ سرکار پرامن مظاہرہ کرنے کا آئینی حق چھین کر بزور بازو آمریت مسلط کرنے کے درپے ہیں۔ہم طاقت کے اس وحشیانہ استعمال کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مجرموں کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کا مطالبہ کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے کرپٹ اور نااہل جام حکومت کے خلاف تحریک کی شروع کی ہے جس کے اختتام جام حکومت کا خاتمہ ہوگا عوام کو نااہل و کرپٹ حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں