بورس جانسن اور کیری جانسن کے یہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

لندن: برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کی اہلیہ کیری حاملہ ہیں اور ان کے یہاں دوسرے بچے کی پیدائش کرسمس تک متوقع ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کی 33 سالہ اہلیہ کیری جانسن نے انسٹاگرام کی پوسٹ میں اپنے مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ حاملہ ہیں اور کرسمس تک دوسرے بچے کی ماں بن جائیں گی۔

کیری جانسن نے مزید لکھا کہ ان کا ایک حمل ضائع ہوگیا تھا جس سے وہ دل شکستہ تھیں تاہم اب وہ بے حد خوش ہیں اور اپنی اس خوشی میں سب کو شریک کرنا چاہتی ہیں۔ برطانوی خاتون اوّل نے اسقاط حمل کے بعد ہونے والی تکالیف اور نفسیاتی الجھنوں سے متعلق بھی لکھا۔

55 سالہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کیری جانسن سے تیسری شادی کی ہے۔ دونوں کی منگنی 2019 میں ہوئی تھی تاہم کورونا کے باعث شادی کی تقریب منعقد نہیں ہوسکی تھی اور اگلے ہی برس ان کے یہاں پہلے بیٹے ولفریڈ کی پیدائش ہوگئی تھی۔بیٹے کی پیدائش کے بعد جوڑے نے 30 جولائی 2022 کو باضابطہ طور شادی کی تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس تاریخ سے قبل ہی 30 مئی کو ایک خفیہ اور مختصر شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں