ابوظہی، مصری جوڑے کے ہاں بیک وقت چار بیٹوں کی پیدائش

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک مصری جوڑے کی خوشی کو اس وقت چار چاندلگ گئے جب ان کے ہاں بیک وقت چار ننھے مہمانوں کی آمد ہوئی ہے۔چھ جولائی کو پیدا ہونے والے چار لڑکے احمد، آدم، محمد اور مالک کا پیدائش کے وقت وزن 16 کلو سے لے کر 2 کلو تک تھا اور یہ تمام نومولود صحت مند ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ تعمیراتی سپروائزر عمر اور ان کی 33 سالہ اہلیہ اب سات بچوں کے والدین بن گئے۔ اس سے قبل مصر میں ان کے ہاتھ تین بیٹیاں پیدا ہوئی تھیں جن میں 11 سالہ حبیبہ، چھ سالہ فرح اور چار سالہ رحمہ شامل ہیں۔شارجہ کے این ایم سی رائل ہسپتال میں بچوں کی پیدائش کے موقع پر موجود سینئیر گائیناکولوجسٹ پروفیسر احمد البحوتی کا کہنا تھا کہ "چار بچوں کے حمل والی ماں کو دوران پیدائش بہت سے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی لئے میں نے بچوں کی پیدائش کو حد درجہ ممکن دیر تک روکے رکھا۔این ایم سی رائل ہسپتال کی ہی ایک ڈاکٹر پوجا اگروال کے مطابق چار بچوں کے حمل کا کیس سات لاکھ حاملہ خواتین میں سے ایک ہے اور اس کے ضائع ہونے کا 25 فیصد خطرہ درپیش ہوتا ہے۔ڈاکٹر کے مطابق آپریشن کے دوران 20 ڈاکٹرز اور نرسوں پر مشتمل عملہ موجود تھا تاکہ زچہ و بچہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ بچوں کو پیدائش کے بعد کچھ دیر کے لئے سانس لینے میں مدد دی گئی اور اس کے علاوہ دو بچوں کو دودھ پینے میں مشکل کا سامنا تھا۔ہسپتال کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر مائیکل برینڈن ڈیوس کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ہم ان ننھے مہمانوں کو بحفاظت ان کے گھر بھیج رہے ہیں۔ میں اپنی باصلاحیت ٹیم کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے محنت اور لگن سے کام کیا۔ میں بچوں کے والدین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا۔اس موقع پر بچے کے والد عمر نے کہا کہ میں ہسپتال کے تمام عملے کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری اہلیہ اور بچوں کو یہ تمام سہولیات فراہم کی۔ ہمیں خوشی ہے کہ تمام بچے وزن کم ہونے کے باوجود صحت مند ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں