اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے نسل پرستانہ رویوں کے انسداد کیلئے قرار داد منظور کر لی

نیویارک:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گزشتہ روز ایک قرارداد منظور کر لی، جس کے تحت نسل پرستی، اجنبیوں سے خوف، عدم برداشت اور امتیازی سلوک جیسے مسائل کے انسداد کے لیے باقاعدہ طور پر ایک باڈی تشکیل دی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 193 رکنی اسمبلی نے متفقہ طور پر اس قرارداد کی منظوری دی۔ اس فورم میں بالخصوص افریقی نژاد افراد پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جنہیں نسل پرستانہ رویوں اور امتیازی سلوک کا عموما سامنا رہتا ہے۔ اس مجوزہ فورم میں مجموعی طور پر دس ارکان ہوں گے، جن میں سے پانچ کو جنرل اسمبلی منتخب کرے گی اور بقیہ پانچ کو انسانی حقوق کونسل مقرر کرے گی۔ اس فورم کا اولین سیشن آئندہ برس منعقد ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں