احساس کیش پروگرام میں فراڈ کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں،ثانیہ نشتر

اسلام آباد، وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس کیش پروگرام میں فراڈ کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے پیغام میں کہا کہ احساس کیش پروگرام میں فراڈ کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ مختلف تھانوں میں درج ایف ا ٓ ئی آرز کا پتا لگا رہے ہیں،ایسے فراڈ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام آگے بڑھ رہا ہے،فراڈ،کرپشن کرنے والوں کے خلاف جنگ سے ہمارا عزم بھی بڑھ رہا ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ احساس پاکستان کو تمام سرکاری ایجنسیاں سپورٹ کر رہی ہیں،کرپشن کے خلاف جدوجہد میں تعاون پر تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں