کورونا کب تک رہے گا اس وقت کوئی نہیں بتا سکتا، وزیر اعظم

اسلام آبا دِوزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کب ختم ہوگی اس وقت یہ کوئی نہیں بتا سکتا،ٹیلی اسکول چینل کا آغاز بہترین قدم ہے، میرے خیال میں اسے کورونا کے بعد بھی جاری رہنا چاہیے،ٹیلی اسکول چینل سے دور دراز کے علاقے بھی مستفید ہوں گے، بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، ان کیلئے یہ چینل آگے چل کر بہت فائدہ مند ہوگا۔ٹیلی اسکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے آج وہ حالات ہیں جو ملک نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے، اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جب بچے گھر میں ہیں ٹیلی اسکول چینل کا آغاز بہترین قدم ہے جبکہ میرے خیال میں اسے کورونا کے بعد بھی جاری رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹیلی اسکول چینل سے دور دراز کے علاقے بھی مستفید ہوں گے، کئی ایسے علاقے ہیں جہاں ٹی وی پہنچ گیا لیکن اساتذہ نہیں پہنچے ہیں، بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، ان کیلئے یہ چینل آگے چل کر بہت فائدہ مند ہوگاانہوں نے کہاکہ میرے آبائی حلقے میانوالی سمیت ملک کے کئی علاقے ایسے ہیں جہاں تعلیم کا معیار اچھا نہیں ہے، اس پروگرام سے ان علاقوں کے گھروں تک تعلیم پہنچے گی، جبکہ موبائل فون کی وجہ سے بڑے بزرگ بھی پڑھنا لکھنا سیکھنا چاہتے ہیں، حکومت اس پروگرام کو آگے بڑھانے کے لیے جو مدد ہوسکی کریگی۔کورونا وائرس سے متعلق وزیر اعظم نے کہاکہ کورونا وائرس کی اس وقت جو صورتحال ہے کوئی نہیں کہہ سکتا کہ اسے ختم ہونے میں کتنا وقت لگے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں