بلوچستان میں مزید 2افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 233 ہوگئی

کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 233 ہوگئی صوبے میں مقامی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 85ہے،حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق پیر کو مزید تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد صوبے میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 233ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ پیر کو مزید 2 مقامی افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کیساتھ مقامی سطح پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 85 ہوگئی ہے جبکہ بلوچستان میں ابتک 134 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایک جاں بحق ہوا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں